نئی دہلی18مارچ (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکز کی منصوبہ بندی ملک بھر کے ایک لاکھ مدرسوں میں بیت الخلا بنانے کی ہے۔یہ حکومت کی بنیادی تعلیم کے مراکز کی ترقی کرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ ان تعلیمی مراکز میں حکومت کی منصوبہ بندی مڈڈے میل منصوبہ بندی اور اساتذہ کے لئے اپ گریڈ مہارت کی منصوبہ بندی شروع کرنے کی بھی ہے جو کہ اس کے’’تھری ٹی فارمولے‘‘ کاحصہ ہے۔تھری ٹی میں ٹیچر،ٹفن اور بیت الخلاہے۔مولاناآزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ورکنگ باڈی اور عمومی اراکین کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنے دفتر بی پی ایل کی عمارت میں نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے۔یہ فاؤنڈیشن خود مختار غیر منافع بخش اقلیتی بہبود کاادارہ ہے جو ان کی وزارت کے تحت آتاہے۔نقوی نے کہا کہ میٹنگ میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو مدرسے مرکزی دھارے کی تعلیم دیتے ہیں یادیناچاہتے ہیں ان کی ہم بڑے پیمانے پر مدد کریں گے۔ہمارے پاس تھری ٹی کا فارمولا ہے، جوکہ ٹیچر، ٹفن اور ٹوائلٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’سوچھ بھارت مشن‘‘ کے تحت اگلے مالی سال کے اختتام تک ایسے مدرسوں میں ایک لاکھ ٹوائلٹ بنانے کاہماراہدف طے کیاگیاہے۔